نوازشریف کی وطن واپسی بارے تازہ خبرآگئی

نوازشریف کی وطن واپسی بارے تازہ خبرآگئی

لندن (نمائندہ خصوصی ) شہبازشریف کی حکومت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ستمبر میں وطن واپسی کافیصلہ موخر کردیا ہے تاہم آئندہ سال فروری میں الیکشن ہونے کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں واپسی کی تجویز سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری اور علی وزیر محکمہ جیل خانہ جات کے ’مہمان‘ بن گئے

صورتحال سے باخبر لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریفنے وطن واپسی پرلاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اس سے پہلے ایک تجویز یہ بھی تھی کہ وہ اسلام آباد میں لینڈ کریں اور پھر بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں لیکن اس وقت ان کی پارٹی اقتدار میں تھی لیکن اب نسبتاً حالات مختلف ہیں۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقت میں آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے اور ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بعد اب آئندہ کے بیانیہ پر بھی غور کیاگیا لیکن کوئی  حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں