کپتانی سےدستبرداری کے بعد بابراعظم اہل غزہ کی آواز بن گئے

کپتانی سےدستبرداری کے بعد بابراعظم اہل غزہ کی آواز بن گئے

 اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کے بعد بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی۔ سوشل میڈیا پر سابق کپتان نے  غزہ کی معصوم بچی کے ہاتھ میں فلسطینی پرچم کی ساتھ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی  شعر بھی شیئر کیا کہ اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے، امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے۔یادرہے کہ  بابراعظم سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے سری لنکا کیخلاف جیت کر بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وہاب ریاض قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں