بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی مشترکہ میزبانی کیلئے تیار

بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی مشترکہ میزبانی کیلئے تیار

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کی میزبانی میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 اپنے ا?خری مراحل میں پہنچ چکا ہے، ایک ماہ سے زائد جاری رہنے والا ٹورنامنٹ 19 نومبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق 5اکتوبر سے بھارتی شہر احمد آباد میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کی رونقیں ختم ہونے میں ایک ہفتے کا وقت رہ گیا ہے۔ جہاں سے اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تھا وہیں 19 نومبر کو میگا ایونٹ کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔بھارتی کرکٹ شائقین کو اس ورلڈکپ کے بعد 2026 کا انتظار ہوگا جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے تمام ٹیمیں بھارت پہنچیں گی۔ آئی سی سی کے مطابق سری لنکا اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔صرف یہی نہیں 2029 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی بھی بھارت کو سونپی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ون ڈے ورلڈکپ 2031 میں بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ میزبانی کیلئے بھارت کا نام سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں جرائم پیشہ افراد کا راج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں