نئی دہلی(فارن ڈیسک+سپورٹس ڈیسک)ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے مزید کہا ہے کہ آتش بازی سے آلودگی بڑھ جاتی ہے اس لیے آئندہ میچز میں یہ اب نہیں کی جائے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ دہلی اور ممبئی کی فضائی آلودگی خطرے کی حد تک بڑھ چکی ہے، دونوں شہروں میں ورلڈ کپ میچز کے دوران آتش بازی نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : شاہینوں کے پاس آج آخری موقع ،ان رہنے کیلئے بنگلہ دیش کو آﺅٹ کرنا ہو گا