چنائے (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بنگلہ دیشی آل رائونڈر مہدی حسن کی فرمائش پوری کر دی اور انہیں آٹو گراف دیدیا، مہدی حسن نے بتایا کہ وہ ان کے فین ہیں ۔ ایکس پر وائرل اس تصویر میں مہدی حسن ایک سفید کاغذ نما شیٹ تھامے نظر آرہے ہیں جبکہ بابر اعظم جھک کر اس پر کچھ لکھتے دیکھے جا سکتے ہیں،میچ کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیرِ گردش ہے جس میں مہدی حسن میراز کو بابر اعظم سے آٹوگراف لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک صارف نے اس پر تبصرہ کیا کہ یہ مہدی حسن کے لیے کیا یادگار لمحہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہینوں کے پاس آج آخری موقع ،ان رہنے کیلئے بنگلہ دیش کو آﺅٹ کرنا ہو گا