شاہین آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

شاہین آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور تیز ترین 100وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بولر نے 51میچز میں 100ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جب کہ اس سے پہلے مچل سٹارک نے 52میچز میں 100وکٹیں مکمل کی تھیں،شاہین آفریدی نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آئوٹ کردیا،ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شاہینوں کے پاس آج آخری موقع ،ان رہنے کیلئے بنگلہ دیش کو آﺅٹ کرنا ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں