جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اعتراف کرلیا

جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اعتراف کرلیا

چنائے(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اعتراف کیا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے،ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی، یہاں 300 رنز ہونا تھا۔
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کاکہناتھاکہ بولنگ بہتر کی مگر بیٹنگ رنز نہ کر پائی، ہم نے ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ کی، کوشش سب کر رہے مگر ہماری بیٹنگ فارم میں نہیں آرہی، ہم اس معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے جو ورلڈ کپ میں درکار ہے، افغانستان کے خلاف ہم تینوں شعبوں میں ایوریج تھے، جس انداز میں بولرز نے محنت کرکے فائٹ بیک کیا اس پر فخر ہے، کوشش کریں گے کہ بقیہ 3 میچ جیت کر اچھے انداز میں ٹورنامنٹ ختم کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کیویز کی دل کھول کر دھلائی ،کینگروزکا 389رنز کا پہاڑ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں