دھرم شالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں آسٹریلیا نے مار مار کر نیوزی لینڈ کی ٹیم کا بھرکس نکال دیا ،389سکور کا بڑا ٹارگٹ۔
دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 175 رنز کا بہترین اوپننگ آغاز فراہم کیا، وارنر 6 چھکے اور 5 چوکے لگانے کے بعد 81 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے ، ٹریوس نے 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشین نے 18، 18جبکہ مچل مارش 36 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 3 جبکہ مچل سینٹنر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقہ کے ہاتھوں تازہ شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان