چنئی(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں تازہ شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیان بھی آگیا اور کہاہے کہ یہ شکست بہت مایوس کن ہے ، ہم نے اچھا مقابلہ کیا لیکن 10سے 15رنز کم بنانے کی وجہ سے شکست ہوئی۔ سنسنی خیز اور اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح فاسٹ باولرز نے مقابلہ کیا وہ زبردست تھا لیکن رزلٹ ہمارے حق میں نہ آ سکا ، ڈی آر ایس گیم کا حصہ ہے ، یہ ایمپائر کال تھی اس لیے اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ، ہمارے پاس موقع تھا کہ میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں بنے رہتے لیکن ایسا نہ ہو سکا ، اب دیکھتے ہیں کہ آخری تین میچز کے بعد ہم کہاں کھڑے ہوتےہیں۔