australia wins

سنسنی خیز میچ میں آسٹریلیا کی فتح

دھرم شالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے سنسنی خیز میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ رنز سے شکست دیدی ۔
دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میںآسٹریلیا کے 389رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 383رنز بنا سکی ۔ میچ میںآسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 175 رنز کا بہترین اوپننگ آغاز فراہم کیا، وارنر 6 چھکے اور 5 چوکے لگانے کے بعد 81 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے ، ٹریوس نے 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشین نے 18، 18جبکہ مچل مارش 36 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 3 جبکہ مچل سینٹنر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : کیویز کی دل کھول کر دھلائی ،کینگروزکا 389رنز کا پہاڑ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں