نیدر لینڈ کی دل کھول کرٹھکائی ،آسٹریلیا نے 400سکور کا ٹارگٹ دیدیا

نیو دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں نیدرلینڈ کی ٹھکائی ،400سکور کا بڑا ہدف دیدیا ۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی اوپنر مچل مارش محض 9 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 132 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ 71، مارنس لبوشین 62، جوش انگلس 14، کیمرون گرین 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ وارنر نے 93 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے۔نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈے اور لوگن وین بیک نے 2،2 جبکہ آرین دت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے ہاتھوں شکست، گوتم گمبھیر نے پاکستان ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں