افغانستان کے ہاتھوں شکست، گوتم گمبھیر نے پاکستان ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی

افغانستان کے ہاتھوں شکست، گوتم گمبھیر نے پاکستان ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر گوتم گمبھیر نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی،انہوںنے کہا کہ ایشیاکپ سے ابتک پاکستان کی فیلڈنگ مسلسل مسائل کا شکار رہی ہے، بیٹنگ اور بالنگ میں آپکا برا دن ہوسکتا ہے لیکن فیلڈنگ میں نہیں۔ ان کامزید کہناتھاکہ پاکستان کا دوسرا مسئلہ انکا سپن ڈیپارٹمنٹ ہے جو مسلسل وکٹیں لینے میں ناکام ہورہا ہے، پاکستان کے ٹاپ 5بلے باز ایک طریقے سے بلے بازی کرتے ہیں، انکے پاس افتخار احمد کے علاوہ کوئی بیٹر نہیں جو تیزی سے رنز اسکور کرسکے، نئی گیندیں، فلیٹ وکٹیں، دائرے کے اندر پانچ فیلڈرز آپکو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں