چنئی(سپورٹس ڈیسک)مین آف دی میچ قرار پانے والے افغان بلے باز ابراہیم زدران نے بھارت میں کھڑے ہو کر افغانستان کی جیت کو پاکستان سے واپس جانے والے غیر قانونی افغانیوں کے نام کر دیا، پاکستان نے 4دہائیوں سے زائد افغانیوں کو مہمان بنائے رکھا اور اب غیرقانونی مہاجرین کو ہی واپس بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا جس پر افغان بلے باز احسان ہی بھول گئے۔ میچ کے اختتام پر ہونے والی پریزنٹیشن میں افغان اوپنر ابراہیم زدران کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ایوارڈ ان افغان مہاجرین کے نام کرتے جنہیں پاکستان سے واپس افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو 31اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس کے بعد بے دخل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:امام الحق کی شادی کب ہو گی ؟ پتا چل گیا