انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ،فیصل آباد، اسلام آباد،پشاور سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ گریڈ ون میں دفاعی چیمپئین فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور ڈویژن نے پول راونڈ میں مسلسل دوسرا میچ جیت کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپئین شپ کے دوسرے روز پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) افتخار منصور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور چیمپئین شپ آرگنائزنگ سیکرٹری اوج ظہور، ہیڈ کوچ ملک ریاض ، اعظم ڈار سمیت بڑی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔ چیمپئین شپ کے دوسرے راونڈ میں دفاعی چیمپئین فیصل آباد نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوےرانا بلاول کے 19اور حنان خان کے 15پوائنٹس کی بدولت گوجرانوالہ ڈویژن کو 42کے مقابلے میں 59پوائنٹس سے شکست دی،اسلام آباد نے راولپنڈی ڈویژن کو 54پوائٹس کے مقابلے میں 66پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اسلام آباد کی کامیابی میں اشراب بٹ کے19 اور بختاور تیمور کے 10پوائنٹس نے اہم کردار ادا کیا۔ تیسرے میچ میں پشاورڈویژن نے کراچی کیخلاف 63-77پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ پشاور کی طرف سے محمد بلال 24، عبدالوہاب 21پوائنٹس سکور کئے جبکہ لاہور ڈویژن نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت ہزارہ ڈویژن کو یکطرفہ مقابلے میں 32-76پوائنٹس سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ،سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں