ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

دھرم شالا (سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
”پاکستان ٹائم “کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں آج نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا اکیسواں میچ آج گروپ اسٹیج کی دو ٹاپ ٹیمیں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں دھر م شالا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔بھارت کی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، روندرا جدیجا، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ڈیون کنوائے، ول ینگ، رچن روندرا، ڈیری مچل، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنیر، میٹ ہینری، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ میں شامل ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں اب تک نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف پلڑا بھارتی رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں 9 مرتبہ ورلڈکپ میں مدمقابل آئی ہیں، نیوزی لینڈ کو 5 مرتبہ اور بھارت کو 3 مرتبہ فتح حاصل ہوئی۔بھارتی ٹیم نے آخری مرتبہ 2003 میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس کے بعد 20 سال بعد آج میزبان ٹیم فتح کیلئے میدان میں اتری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ،سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں