بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر ‘فین پیج’ بنانیوالی 15 سالہ بھارتی بچی مشہور ہو گئی

حیدرآباد (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 15 سالہ فین علیشا مشہور ہو گئی۔بابر اعظم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے علیشا بھوپال سے حیدرآباد دکن پہنچی، علیشا نے اپنے فون کے بیک کور پر بابر اعظم کی تصویر بھی لگا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فتح حاصل کرتے ہی بابر اعظم نے مخالف ٹیموں کے نام پیغام جاری کر دیا

سکول گرل راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ان چند تماشائیوں میں سے ایک تھی جو ادھر ادھر بیٹھ کر پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے،بچی نے پاکستان نیدر لینڈز کا میچ سٹیڈیم میں دیکھا اور اب وہ منگل کو ہونے والے پاک سری لنکا میچ کی منتظر ہے۔میچ کے بعد علیشا واپس بھوپال چلی جائے گی،علیشا کو اپنی والدہ ساتھ بیٹھے ہوئے پاکستانی پرچم لہراتے دیکھا گیا جنہوں نے سٹینڈز میں چاچا بشیر شکاگو کو ٹف ٹائم دیا۔پاکستان سے فینز بھارت جانے کے لیے ویزے جاری نہیں کیے گئے تاہم پاکستانی ٹیم کو حیدرآباد میں مقامی طور پر سپورٹ حاصل ہے۔اس حوالے سے علیشا نے کہا کہ میں چار سال سے بابر اعظم کی فین ہوں،میں نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کا فین پیج بھی بنایا لیکن پڑھائی کی وجہ سے پیج بند کرنا پڑا،کرکٹ سے محبت فیملی سے ملی۔بچی نے کہا کہ والدہ کو شاہد آفریدی پسند ہیں جبکہ والد جاوید میانداد کے بڑے فین ہیں،یہ اچھا ہے کہ فینز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں،میں پہلے انڈین ہوں،شبمن گل اور ویرات کوہلی پسند ہیں،اسی طرح بابر اعظم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل کونسی 4 ٹیمیں کھیلیں گی؟ ثقلین مشتاق نے بتادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں