سیمی فائنل کونسی 4 ٹیمیں کھیلیں گی؟ ثقلین مشتاق نے بتادیا

سیمی فائنل کونسی 4 ٹیمیں کھیلیں گی؟ ثقلین مشتاق نے بتادیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ 5 ٹاپ ٹیموں کے نام بتادیے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہم نیوزکے پروگرام ”جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ جب بھی میگا ایونٹ آتا ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت مختلف قسم کی کرکٹ کھیلتی ہے۔انہوں نے کہاہے انگلینڈ فیورٹ ہےکیونکہ وہ 2019 کا ورلڈکپ اور 2022 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت چکی ہے اور انہیں جیتنے کا فارمولا پتہ ہے۔اس کے علاوہ انڈین ٹیم اپنے گھر کے اندر بہت تگڑی ٹیم ہےاور جس طرح انہوں نے ایشیاکپ جیتا ہے اس لیے میں انہیں highly rate کروں گا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ٹیمیں بھی کسی سے کم نہیں ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم پچھلےورلڈ کےفائنل میں آئے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ہارجیت کو نہیں دیکھتی بلکہ وہ نوٹ کرتے ہیں کہ انہوں نے سیکھا کتنا ہےاوریہ آپس میں اسے ڈسکس بھی کرتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انگلینڈ، بھارت ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا یہ 5 ٹاپ کی ٹیمیں ہیںاور ان میں سے کوئی چار ٹیمیں لازماً سیمی فائنل کھیلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں