محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ سے چارجرز فتح سے ہمکنار

فلوریڈا (سپورٹس رپورٹر) ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں نیو جرسی ٹرائیٹن کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ چارجرز نے ٹرائیٹن کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز تک محدود کر دیا اور صرف 4 اوورز میں ہدف کا تعاقب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:یو ایس ماسٹر ٹی 10 میں مورس ویل یونٹی کی دوسری فتح،ٹیبل پر پہلے نمبر پر قابض
محمد حفیظ نے چارجرز کی جانب سے شاندار آغاز کرتے ہوئے تین چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بناکر ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ وہ دوسرے اوور میں آوٹ ہوئے ان کے بعد بین ڈنک نے اگلے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر ٹیکساس چارجز کو فتح کے مزید قریب پہنچا دیا۔ڈنک نے تیسرے اوور میں 43 گیندوں پر 10 رنز بنائے جس کے بعد مختار احمد اور تھیسارا پریرا نے ٹیم کو فاتح دلا دی اس وقت 6 اوورز باقی تھے۔اس سے قبل ٹیکساس چارجرز نے ٹاس جیت کر نیو جرسی ٹرائیٹن کو کھیلنے کی دعوت دی۔فیڈل ایڈورڈز نے پہلے ہی اوور میں نمن اوجھا اور یوسف پٹھان کو لگاتار گیندوں پر آوٹ کرکے چارجرز کو شاندار آغاز دلایا۔اس کے بعد احسان عادل نے بھی چوتھے اوور میں جیسی رائیڈر اور کرس بارنویل کو آوٹ کرتے ہوئے اس میں حصہ ڈالا۔ ایک وقت پر ٹرائیٹن کا سکور صرف 17 رنز تھا اور اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔پیٹر ٹریگو اور ڈینز حیات نے چند چوکے لگا کر اپنی اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد کوئی پارٹنر شپ نہیں بنی اور وہ 10 اووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز ہی بنا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں