یو ایس ماسٹر ٹی 10 میں مورس ویل یونٹی کی دوسری فتح،ٹیبل پر پہلے نمبر پر قابض

لاو¿ڈرہل(سپورٹس رپورٹر) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں یوایس ماسٹر ٹی 10 کے ایک میچ میں مورس ول یونٹی نے کیلیفورنیا نائٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ میں اپنی دوسری فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:یوایس ماسٹر ٹی 10 میں آفریدی اور اکمل کی شاندار بیٹنگ

یونٹی نے نائٹس کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز تک محدود کر دیا اور سات گیندیں باقی رہ کر اپنے ہدف حاصل کر لیا۔کرس گیل نے ایشلے نرس کی گیند پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا تاہم سپنر نے تیسرے اوور میں انہیں ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا،پارتھیو پٹیل بھی 9 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ان کے سکور میں 2 چوکے بھی شامل تھے۔اس کے بعد اوبس پینار اور کوری اینڈرسن نے ملکر ہدف کا تعاقب کیا اور یونٹی نے ایک اوور باقی رہتے ہوئے ہدف حاصل کر لیا۔اس سے ان رن اوسط بھی بہتر ہو گیا۔اس سے قبل یونٹی ٹیم نے ٹاس جیت کر کیلیفورنیا نائٹس کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا۔ایرون فنچ نے 30 گیندوں پر 63 رنز بنائے لیکن انہیں دوسرے اینڈ سے زیادہ حمایت نہیں ملی۔نائٹس باقاعدگی سے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے۔مورس ویل یونٹی کی جانب سے اوبس پینار سرفہرست بالر رہے جنہوں نے 13 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے جیک کیلس، ملند کمار اور سریش رائنا کو آوٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں