ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ سے قبل بڑا بیان داغ دیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابقبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان سمیت سب ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے لیے تیاری کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دیگر ٹیمیں بھی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں، ہمیں سب ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ی کرنی ہے۔روہت شرما نے کہا کہ میں ورلڈکپ میں فیورٹ یا انڈر ڈاگ قرار دیے جانے پر نہیں سوچتا، ہم نے ہر سطح پر صرف بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہونے چاہئیں جو کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو پیغام دیا ہے کہ جہاں ضرورت ہوگی اس پوزیشن پر بیٹنگ کرنا پڑے گی۔مزید کہا کہ یزوندر چاہل اور ایشون سمیت تمام کھلاڑیوں کے لیے آپشن اور دروازے کھلے ہیں۔