ممبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیموں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم اور ورات کوہلی کا تقابل،عاقب جاوید نے بڑی نشاندہی کر دی
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق سابق بھارتی کپتان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ ورلڈکپ کے ناک آٹ مرحلے تک کون سی چار ٹیموں کو فیورٹ سمجھتے ہیں؟جس پرگنگولی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ جتنے والی ٹیموں میں سب سے اوپر بھارت کو رکھتا ہوں، کیونکہ ہمیں ہوم ایڈوانٹیج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جنوبی افریقی ٹیم بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔