سڈنی ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا نے ورلڈکپ میں اپنی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں بتادیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں آئی سی سی سے سیکیورٹی کی گارنٹی لینے کا فیصلہ
بھارتی نیوز ایجنسی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں گلین میک گرا نے کہا کہ وہ ورلڈکپ کیلئے ٹاپ چار ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت کو دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو چونکنے کی ضرورت نہیں کہ کیوں اِن چار ٹیموں کو ٹاپ فور میں دیکھ رہا ہوں۔مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا بھی میگا ایونٹ جیتنے کی اہلیت رکھتا ہے جبکہ بھارت میزبان ہے اس کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا۔یاد رہے کہ بھارت رواں سال اکتوبر ، نومبر میں میگا ایونٹ کی میزبانی کریگا۔