کھیل کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کیلئے محمد حارث نے اپنے ارادے ظاہر کر دیئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ انہیں اپنی بیٹنگ میں صبر لانے کی ضرورت ہے اور کیمپ میں اسی پر کام کر رہے ہیں،بیٹنگ میں تحمل اور ٹھہراو لانے کی کوشش کر رہا ہوں،چوکا چھکا مار سکتا ہوں لیکن اب سنگلز اور ڈبلز بھی لینا ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹیسٹ سکواڈ میں پہلی بار شامل کیے جانیوالے محمدحریرہ کون ہیں؟ کیریئرپر ایک نظر

اپنے ایک انٹرویو میں ان کاکہناتھاکہ میری کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں،میں ٹی 20 اگر تیز کھیلتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ہمیشہ اسی فارمیٹ میں رہوں،کئی کیپرز تینوں فارمیٹ میں تیز کھیلنے کی وجہ سے ہی ہیں۔محمد حارث کا ماننا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز ہیں،نیٹ پریکٹس میں انہیں کھیلنے کی وجہ سے مخالف ٹیم کے بولرز کو کھیلنے میں آسانی ہوتی ہے،ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مجھے اپنے بولرز کو کھیلنے کی وجہ سے بہت فائدہ ہوا۔

مزید پڑھیں:کورکمانڈرہاﺅس حملہ کیس کے الزام میں قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں