ٹیسٹ سکواڈ میں پہلی بار شامل کیے جانیوالے محمدحریرہ کون ہیں؟ کیریئرپر ایک نظر

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ٹیسٹ سکواڈ میں پہلی بار شامل کیے جانے والے محمد حریرہ نے 24 فرسٹ کلاس میچوں کے علاوہ 10 ون ڈے اور چھ ٹی 6 میچز کھیلے ہیں اور مسلسل عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ہی ان کی سلیکشن ممکن ہوئی، وہ قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر تھے۔
دنیا نیوز کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد حریرہ قائد اعظم ٹرافی میں ایک ہزار رنز بنانے والے واحد بیٹر تھے جنہوں نے گیارہ میچوں میںچار سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 1024رنزجوڑے تھے۔
پاکستان شاہینز کے دورہ زمبابوے میںانہوں نے دوفرسٹ کلاس میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 242 رنز بنائے تھے۔وہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر بیٹر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں