لاہور(سپورٹس رپورٹر ) لاہور پولیس نے کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کوگرفتار کر لیا، انہیں صوبائی دارلحکومت میں اپنے گھر سے تحویل میں لیا گیا۔ پاکستان ٹائم کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑی کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میںسامنے آیا تھا،وہ اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیںجہاں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شمائلہ ستار فٹبال کی قومی ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں۔
