”جب تک تمہارا باپ زندہ ہے انٹرٹینمنٹ زندہ ہے “شاہ رخ کا اہلیہ اور بچوں نے نام پیغام وائرل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا اہلیہ اور بچوں کے نام پیغام وائرل ہو گیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں ممبئی میں ایک تقریب میں شاہ رخ خان کو ان کی بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیاتو اس موقع پر انہوں نے تقریر بھی کی جو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہے۔تقریر میں شاہ رخ خان نے کہا کہ اس سال مجھے میری حالیہ فلموں کے لیے ایوارڈز ملے ہیں، جس کے لیے اپنی ٹیم کا شکرگزار ہوں۔ 4 سے 5 سال پہلے جب میری فلمیں ہٹ نہیں ہورہی تھیں تو مجھے بہت برا لگتا تھا، اسی وجہ سے میں نے فلمیں کرنا چھوڑ دی تھیں اور گھر بیٹھ گیا تھا، گھر میں رہ کر روٹیاں پکائیں، پیزا بنائے اور اپنے بچوں کے ساتھ خوب کھیلا،پھر کورونا وائرس آگیا جوکہ تقریباََ تین سے چار سال تک رہا، اب فلمیں بھی ہٹ ہورہی ہیں اور پھر سے ایوارڈز بھی مل رہے ہیں تو دیکھ کر دلی خوشی ہو رہی ہے۔شاہ رخ نے اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے اپنی اہلیہ گوری خان اور تینوں بچوں کے نام پیغام جاری کیااور ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ” جب تک تمہارا باپ زندہ ہے، انٹرٹینمنٹ زندہ ہے“۔واضح رہے کہ سال 2023 میں کنگ خان کی تین فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ یشما گل نے کم عمری میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں