اداکارہ یشما گل نے کم عمری میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف کردیا

لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل یشما گل نے کم عمری میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف کردیا تاہم انہیں  انڈسٹری میں کبھی اس طرح کے مسائل کا سامنا نہیں ہواہے ۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں یشما گل نے بتایاکہ جب وہ بطور آر جے کام کر رہی تھیں، تب انہیں نامناسب رویوں کا سامنا کرنا پڑا، جس ریڈیو اسٹیشن پر وہ کام کرتی تھیں، وہاں کے میک اپ آرٹسٹ نے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایاجس پر انہوں نے وہیں رونا شروع کردیا۔ یشما گل کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت کم عمر تھیں، اس لیے انہیں چیزوں اور باتوں کا درست انداز میں علم نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں