A Nayer

”مل گیا مل گیا ساتھی مجھے مل گیا “اے نئیر کو دنیا چھوڑے 7برس بیت گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پلے بیک سنگر اے نئیر کو مداحوں سے بچھڑے سات برس گزر گئے ،خوبصورت گیتوں کے باعث آج بھی دلوں میں زندہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق 30سال فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اے نئیر کے گانے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں ،اے نئیر کو پانچ بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا ۔گلوکار اے نیئر 17 ستمبر 1950 کومسیحی خاندان میں پیدا ہوئے ،ان کا اصل نام آرتھر نیئر تھا تاہم انھوں نے اے نیئر کے نام سے شہرت پائی،1974 میں فلم بہشت سے اے نیئر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کے گائے جانے والے لے پہلے گانے نے ہی دھوم مچادی،ان کے مقبول گیتوں ‘بینا تیرا نام’، ‘ یاد رکھنے کو کچھ نہ رہا’، ‘ایک بات کہوں دلدارا’, ‘میں تو جلا ایسا جیون بھر’، ‘جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے’، شامل ہیں۔گلوکار اے نیئر پلے بیک سنگر کی حیثیت سے پہلا گانا ’یوں ہی دن کٹ جائیں گے‘ گایا، ان کا گایا ہوا گیت ’پیار تو ایک دن ہونا تھا‘ بے حد مقبول ہوا.اے نیئر مشہور گلوکار احمد رشدی کو استاد کا درجہ دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آغا طالش کا 100واں یوم پیدائش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں