کرینہ کپور کی فٹنس کا راز سامنے آگیا

کرینہ کپور کی فٹنس کا راز سامنے آگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی فٹنس کا راز سامنے آگیا اور بتایا کہ وہ موسم میں ملنے والی تمام قدرتی اشیا سمیت لیمن گراس چائے اور لیموں پانی کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ڈائیٹنگ سے عارضی طور پر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں مگر اس سے صحت ہمیشہ کے لیے متاثر ہوتی ہے۔ ا داکارہ نے اپنے پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بہت تیزی سے وزن کم کیا تھا جس کی اصل وجہ کرینہ نے دیسی گھی کو قرار دیا ۔ کرینہ کپور کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے طے کردہ طریقہ کار پر جمے رہنا ہی بہتر ہوتا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی’ ڈنکی‘ ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں