شاہ رخ خان کی’ ڈنکی‘ ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی

شاہ رخ خان کی’ ڈنکی‘ ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ ، شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی مبینہ طورپر ہالی ووڈ فلم Desierto کا چربہ نکلی ہے ، یہ فلم 2015 میں ریلیز کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ فلم کی کہانی غیر قانونی امیگریشن پر مبنی تھی جس میں میکسیکن تارکین وطن کارکنوں کا ایک گروپ غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کر کے بہتر زندگی کی تلاش میں تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل خبروں میں کہا جارہا ہے کہ ہالی ووڈ فلم Desierto اور فلم ڈنکی کی ناصرف کہانی ایک جیسی ہے بلکہ راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم ڈنکی کی عکس بندی بھی بالکل ہالی ووڈ فلم جیسے ہی کی گئی ہے، تمام مناظر فلم Desierto کے کاپی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں