شاہ رخ کی “ڈنکی” ہالی ووڈ فلم کا چربہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ رخ خان کی فلم “ڈنکی” ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار، ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی ۔
شاہ رخ خان کی رواں سال دو کامیاب فلموں کے بعد اب تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اورمداح بھی بیتابی سے فلم کی ریلیزکے انتظار میں ہیں۔اب سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آ گئی ہے کہ فلم “ڈنکی” ہالی ووڈ فلم “Desierto” کا چربہ ہے جس نے فلم کو متنازع بنا دیا ہے ۔غیر قانونی امیگریشن کی کہانی پر مبنی ہالی ووڈ فلم “Desierto” سال 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، فلم میں میکسیکن تارکین وطن کا ایک گروپ بہتر زندگی کی تلاش میںغیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کر تا ہے۔

یہ بھی پڑھین : سابقہ اداکارہ انعم فیاض ایک بار پھر ماں بن گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں