سابقہ اداکارہ انعم فیاض ایک بار پھر ماں بن گئیں

سابقہ اداکارہ انعم فیاض ایک بار پھر ماں بن گئیں

کراچی (شوبز ڈیسک )کچھ عرصہ قبل شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ انعم فیاض کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے، ان کا پہلے بھی ایک بیٹا ہے۔ انعم فیاض نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم خوشی سے بھرپور دلوں کے ساتھ اپنی بیٹی کو دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں۔ سابق اداکارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہماری بیٹی ایک چھوٹا سا معجزہ ہے اور اللہ کی طرف سے تحفہ ہے جس نے ہماری زندگیوں کو بے انتہا محبت اور خوشی سے بھر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانوں کو نکالنے پر صنم سعید پریشان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں