”میں نے شادی تو کر لی ہے لیکن یہ عادت نہیں چھوٹی “اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کر دیا

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنا”پہناوا“مکمل طور پر تبدیل کر کے سب کی توجہ حاصل کرتے ہوئے خود کوتنقید کا مرکز بھی بنوا دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نیلم منیر نے شادی کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایسی پوسٹس شیئر کیں جو انکے مذہب کی جانب بڑھتے رجحان کو بیان کر رہی ہیں۔ساتھ ساتھ یہ خبر بھی گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ چکی ہیں جس پر اب انہوں نے اپنا موقف جاری کر دیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے حوالے سے بے شمار افواہیں زیرِ گردش ہیں،اس لیے میں نے سوچا کہ میں خود انکی تصحیح کردوں تا کہ جتنی بھی غلط فہمی پھیلی ہوئی ہے وہ ختم ہو جائے،جی ہاں میں نے شادی کر لی ہے لیکن میں نے شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑا ہے،اداکاری کرنا میرا شوق ہے اور کوئی اپنے شوق کو کیسے چھوڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں