معروف امریکی اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عمر میں چل بسے

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )مشہورِ زمانہ امریکی ٹیلی ویژن سیریز فرینڈز میں چاندلر بنگ کا کردار ادا کرنے والے اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عمر میں چل بسے۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اداکار میتھیو پیری گزشتہ روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے، تاہم اداکار کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ میتھیو پیری اپنی موت سے دو گھنٹے قبل ہی پیکل بال کھیل کر اپنے گھر واپس آئے تھے جس کے بعد اداکار نے اپنے اسسٹنٹ کو کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر بھیج دیا تھا۔جب اداکار کا اسسٹنٹ دو گھنٹے بعد واپس گھر آیا تو میتھیو اپنے واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں موجود تھے جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو جائے وقوع سے کسی قسم کی نشہ آور چیز نہیں ملی اور نہ ہی وہاں لڑائی جھگڑے سے متعلق کوئی ثبوت ملا۔

واضح رہے کہ میتھیو پیری نے ٹیلی ویژن سیریز فرینڈز میں چاندلر بنگ کے اپنے مشہور کردار سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی،یہ سیریز 1994 میں شروع ہوئی جبکہ اس کا آخری سیزن 2004 میں نشر کیا گیا تھا۔اس سیریز نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی اور درجنوں ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جبکہ اس فرینڈز کے تمام اداکاروں کو بھی سیریز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے ہی شہرت ملی۔سیریز فرینڈز کی کہانی چھ دوستوں روس، مونیکا،چاندلر،فیبی، ریچل اور جوئی کے گِرد گھومتی ہے،سیریز میں مونیکا اور روس بہن بھائی تھے،ریچل مونیکا کے کالج کی سہیلی تھی جبکہ چاندلر اور روس روم میٹ تھے اور فیبی مونیکا کی روم میٹ رہ چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ریماخان نے شرماتے ہوئے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں