لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ریما خان نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیااور کہا ہے کہ میں خود سے بہت پیار کرتی ہوں، اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا بھی بہت خیال رکھتی ہوں، یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ر یما نے بتایاکہ وہ اپنے شوبز کیریئر میں کبھی کسی سکینڈل یا تنازعات کا شکار نہیں ہوئیں کیونکہ وہ صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہیں، ہمیشہ دوسرے فنکاروں کے کام کی تعریف کی اور اپنے سے کمتر اداکاروں کو دیکھ کر کبھی خود پر غرور نہیں کیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا کے بعد، اب حقیقی زندگی میں بھی کئی کردار نبھا چکی ہوں، پہلے بیٹی تھی، پھر بیوی بنی، پھر ماں بنی اور حقیقی کی زندگی کی فلم تو جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،تحریک انصاف کو جلسے کرنے کی اجازت دیدی