پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو پرامن جلسے کرنے کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کنونشن یا جلسہ چاہتے ہیں تو آپ انتظامیہ کو درخواست دیں ،ڈپٹی کمشنر درخواست واپس یا اجازت نہ دیں تو پھر عدالت میں درخواست دیں پھر ہم ان کو بلا کر پوچھیں گے کہ کیوں اجازت نہیں دی ۔دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ حکومت کی جانب سے تو تحریک انصاف کے جلسوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ایسی کوئی پابندی نہیں ہے ۔عدالت نے کہا کہ پابندی نہیں تو قانون کے مطابق پرامن مہم اور کنونشنز کر سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”ہمت ہے تو میرے خلاف الیکشن لڑو“یاسمین راشد کا نواز شریف کو کھلا چیلنج