لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ن لیگی قائد نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا چلینج دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے اور بہادر ہو تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھاو۔ڈاکٹر یاسمین نے مزید کہا کہ ایک سزا یافتہ اور اشتہاری کو الیکشن کے لیے باہر سے لایا گیا ہے ، یہ بات طے ہے کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے، نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے جبکہ ہمارے کیسز کا چالان 3،4 ماہ سے آج تک پیش نہیں کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ،عمر سرفراز کی پیشی