ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے دوسرے مردوں سے تعلقات کے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی نئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ریماخان نے شرماتے ہوئے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو کافی ود کرن کے 8ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور ان کےشوہر رنور سنگھ نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔ دورانِ شو دیپیکا پڈوکون نے چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ بےشک! وہ دوسرے مردوں کے ساتھ رشتے میں تھیں لیکن ذہن میں صرف یہی تھا کہ انہیں رنویر سنگھ کے پاس ہی واپس جانا ہے کیونکہ وہ ان کے دل میں تھے۔ دیپیکا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے۔ تاہم، اس ٹرولنگ کے دوران دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کردی ہے جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کو ایک ڈائیلاگ پر لیپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس ڈائیلاگ میں انہیں خود کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے شوہر رنویر سنگھ نے قہقہے لگائے۔ بالی ووڈ اداکارہ کی اس ویڈیو پر بھی صارفین تنقید کرنے سے باز نہ آئے، صارفین نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون نے یہ ویڈیو اس لیے پوسٹ کی ہے تاکہ رنویر سنگھ تبصرہ کرسکیں اور پھر وہ دنیا کو یہ دِکھا سکیں کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ دیپیکا بہت چالاک ہیں، موضوع بدلنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ایک صارف نے نے پوچھا کہ کیا یہ وہی ہے جس نے رنویر سنگھ کو دھوکا دیا۔ واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔