حمل کےآخری دنوں میں فوٹوشوٹ پرہونیوالی تنقید پر بالآخر مریم انصاری بول پریں

حمل کےآخری دنوں میں فوٹوشوٹ پرہونیوالی تنقید پر بالآخر مریم انصاری بول پریں

کراچی (شوبز ڈیسک) حمل کےآخری دنوں میں  فوٹوشوٹ پرہونیوالی تنقید پر بالآخر مریم انصاری بول پریں اور کہا ہے کہ لوگوں کی منفی باتوں کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت بے حد متاثر ہوئی تھی، لوگوں نے کہا کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میرے حمل کے فوٹوشوٹ کو بہت برا سمجھا گیا جیسے میں مسلمان نہیں ہوں، میں نے کہا کہ کیوں پاکستانیوں کے بچے نہیں پیدا ہوتے؟مسلمان خواتین حاملہ نہیں ہوتیں؟۔ اداکارہ نے بتایا کہ میرے فوٹوشوٹ پر صرف منفی باتیں نہیں تھیں بلکہ بہت سارے فینز نے مجھے مبارک باد بھی دی، لیکن مجھے ایسا محسوس ہوا کہ کچھ لوگوں نے میری اتنی بڑی خوشی کو دکھ کا باعث بنا دیاجس کی وجہ سے مجھے اپنا انسٹاگرام ڈی ایکٹیویٹ کرنا پڑا، اندر سے ٹوٹ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ریماخان نے شرماتے ہوئے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں