چاہت فتح علی خان کی مہوش حیات کیلئے چاہت مداحوں کوایک آنکھ نہ بھائی

کراچی (شوبز ڈیسک) استاد نصرت فتح علی خان کے مداح شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان نے پاکستانی خوبرو اداکارہ مہوش حیات خان سے لائیو شو کے دوران اپنی چاہت کا اظہار کیا تو عوام سیخ پا ہو گئے۔
بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا پر مقبول چاہت فتح علی خان کو حال ہی لندن میں منعقد ہونے والے پاکستانی ایوارڈ شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا۔میزبان کی درخواست میں چاہت فتح علی نے اپنے مخصوص انداز میں گانا گانا شروع کیا تو مہوش حیات خان ان کے چنچل انداز پر شرما گئیں،اداکارہ کو شرماتا دیکھ کر گلوکار نے ان سے مزید فری ہونے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو صارفین کو زیادہ پسند نہ آئی،وہ اداکارہ سے چاہت فتح کی غیر رسمی گفتگو پر سیخ پا ہو گئے اور وائرل ویڈیو پر مختلف کمنٹس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ خان نے اپنی صحت بارے مداحوں کو آگاہ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں