سارہ خان نے اپنی صحت بارے مداحوں کو آگاہ کردیا

سارہ خان نے اپنی صحت بارے مداحوں کو آگاہ کردیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ سارہ خان نےاپنے مداحوں کو اپنی صحت میں بہتری بارے آگاہ کردیا ہے ۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام سٹوری میںاہلیہ و اداکارہ سارہ خان کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا اور سارہ کے لیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی۔ اب سارہ خان نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سے اپنی صحت کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا اور بتایاکہ وہ اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے تمام مداحوں اور پرستاروں کا دعاؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح کے وقت کے دوران ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہمارے مداح اور دوست واقعی ہمارے لیے کتنے معنی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونم کپور نے فلسطینی معصوم بچوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر خاموشی توڑ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں