ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور بھی فلسطین میں جاری اسرائیل کی بمباری کے سبب معصوم بچوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بول پڑیں اور اپنی سوشل میڈیا سٹوری میںچھ مرتبہ ایک ہی جملہ دہرایا ہے کہ غزہ کی آدھی آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔ سونم کپور نے دوسریسٹوری میں اسرائیل کی حمایت کرنے اور فلسطین کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر اسرائیل کے بچوں کی زندگی کے لیے آواز اٹھانا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے تو فلسطین کے بچوں کی جانوں کیلئے بھی آواز بلند کرنا ہم پر فرض ہے، دونوں کی ہی زندگیوں کی قیمت ایک جیسی ہے۔
