فیصل آباد (شوبز ڈیسک+کرائم رپورٹر) فیصل آباد میںسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اداکارہ کابھائی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گاڑی میں موجود اداکارہ کا بھائی جاں بحق جبکہ میک اپ آرٹسٹ زخمی ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے اداکارہ مالا فائرنگ سے محفوظ رہیں ، حملے کے بعدملزمان فرار ہو گئے،پولیس مختلف زاویوں سے اس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ ممکنہ طورپر حملہ آوروں نے ڈکیتی کی نیت سے گاڑی رکوانے کی کوشش کی لیکن گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں : سونم کپور نے فلسطینی معصوم بچوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر خاموشی توڑ دی