کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے بتایا ہے کہ میری کامیابی کا راز معیار پر سمجھوتہ نہ کرنا ہے، کردار ہمیشہ سوچ سمجھ کرتی ہوں اور معیار پر کبھی سمجھوتا نہیں کرتی۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اسے اسکی محنت کا پھل ضرور ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاﺅں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اپنے دیرینہ دوست کی دلہن بن گئیں