ماہرہ خان اپنے دیرینہ دوست کی دلہن بن گئیں

ماہرہ خان اپنے دیرینہ دوست کی دلہن بن گئیں

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری شادی کرلی اور اپنے دیرینہ دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کی دلہن بن گئیں۔ اداکارہ کی شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوست اور رشتہ دار وںنے شرکت کی جس کی تصاویراداکارہ کی منیجر انوشے طلحہ خان نے جاری کردیں۔شیئرکی گئی ویڈیو میں سفید جوڑے میں ملبوس اداکار کو اپنے شوہر کی جانب بڑھتے دیکھاگیا۔ یادرہے کہ یہ ماہرہ خان کی دوسری شادی تھی، اس سے قبل ان کی علیحدگی ہوگئی تھی اور پہلی شادی سے ان کا ایک صاحبزادہ بھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں