omer sharif

کامیڈی کنگ عمر شریف کی دوسری برسی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 2 سال بیت گئے، عمر شریف اپنی مزاحیہ شاعری اوراپنی جملے بازی کے باعث عوام کے دلوں میں آج بھی موجود ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام محمد عمر تھا تاہم انہوں نے عمر شریف کے نام سے شہرت پائی،عمر شریف کو جنوبی ایشیا کے نامور کامیڈینز میں سے ایک مانا جاتا ہے ، پاکستان میں کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کا لقب بھی دیا گیا
عمر شریف نے اپنی کامیڈی سے کراچی کے ناظرین کی توجہ حاصل کی اور اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جو 40 سال کے عرصے تک محیط رہا،انہوں نے اپنے چٹکلوں اور مکالموں سے ملک بھر میں مقبولیت پائی، 50 سے زائد اسٹیج ڈراموں میں کام کیا تھا کہ جبکہ ’بکرا قسطوںپر‘ سے انہیں عالمی سطح پر بھی شہرت ملی۔ان کے مقبول اسٹیج ڈراموں میں’ ’میری بھی تو عید کرادے‘، ’یہ ہے نیا تماشہ‘، ’یہ ہے نیا زمانہ‘ اور ’بڈھا گھر پر ہے“و دیگر شامل ہیں۔عمر شریف 66 برس کی عمر میں 2 اکتوبر 2021 کی دوپہر کو دورانِ علاج جرمنی میں انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جوان نے کمائی میں پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں