ممبئی (شوبز ڈیسک) سال 2023 بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے نام رہا، ان کی دو فلموں جوان اور پٹھان نےایک برس میں کمائی کے ریکارڈ بنا دیے۔
یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں گرم
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوان نے آخر کار دنیا بھر میں 1 ہزار 55 کروڑ کا بزنس کرکے پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شاہ رخ کی جوان نے رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والی ان ہی کی فلم پٹھان کو پہلے بھارتی باکس آفس پر پیچھے چھوڑا اور پھر مجموعی عالمی آمدنی میں مات دے دی۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان تاحال باکس آفس پر مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہے، اب فلم کی آمدنی دنیا بھر میں 1 ہزار 55 کروڑ سے پار کر گئی ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 1 ہزار 55 کروڑ کا بزنس کیا تھا لیکن جوان نے یہ سنگ میل صرف 23ویں دن ہی عبور کرلیا، یوں وہ سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔جوان کی باکس آفس کلیکشن تاحال جاری ہے، فلم نے بھارت میں 705 کروڑ جبکہ دنیا بھر 350 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے اور کمائی کے لحاظ سے پانچویں بھارتی فلم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورولوس عثمان دیکھنے والے شائقین کے لئے خوشخبری، سیزن 5 کب شروع ہو گا؟تاریخ سامنے آ گئی