عادل نے میری غیر اخلاقی ویڈیوز 47 لاکھ میں دبئی میں فروخت کیں، راکھی ساونت کا الزام

عادل نے میری غیر اخلاقی ویڈیوز 47 لاکھ میں دبئی میں فروخت کیں، راکھی ساونت کا الزام

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ عادل درانی نے ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز لاکھوں میں دبئی میں فروخت کیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی فلم جوان نے پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران راکھی نے عادل پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے اور کہا ‘میں باتھ روم میں تھی اور عادل میری ویڈیوز بنارہا تھا، اس کے پاس ایسی بہت ساری برہنہ ویڈیوز ہیں جس پر میں خاموش تھی۔ اداکارہ نے کہا اگر وہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں تو میں کیا کروں گی، زہر کھا لوں؟ خودکشی کرلوں؟ میں کہاں جاﺅں؟ میں دنیا کو کیا چہرہ دکھاﺅں گی؟ کس معاشرے میں رہوں گی؟ میں عام لڑکی نہیں بھارت کی سلیبریٹی ہوں، ایک برانڈ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں