شاہ رخ خان کی فلم جوان نے پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا

شاہ رخ خان کی فلم جوان نے پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز سے پہلے انہی کی بلاک بسٹر فلمپٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا۔’

یہ بھی پڑھیں:میرا بچپن سے ہی طلاق یافتہ بننے کا خواب تھا، کرن اشفاق نے خاتون کو کھری کھری سنا دیں
‘پاکستان ٹائم”کے مطابق فلم جوان کی گزشتہ ہفتے دنیا بھر کی باکس آفس مارکیٹس میں ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فلم جوان نے دنیا کے مختلف ممالک میں فلم پٹھان کی ایڈوانس سیلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ایڈوانس سیلز کی ایک قابل ذکر مثال قائم کی تھی۔امریکا میں فلم جوان کی ایڈوانس بکنگ ایک لاکھ ڈالر سے زائد، برطانیہ میں 35 ہزار پاونڈ جبکہ آسٹریلیا میں فلم کی ایڈوانس بکنگ فلم پٹھان کی ایڈوانس سیل سے 20 فیصد زائد ہے۔ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق فلم کے ریلیز ہونے پر اسے باکس آفس پر بھرپور پذیرائی ملنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں