میرا بچپن سے ہی طلاق یافتہ بننے کا خواب تھا، کرن اشفاق نے خاتون کو کھری کھری سنا دیں

میرا بچپن سے ہی طلاق یافتہ بننے کا خواب تھا، کرن اشفاق نے خاتون کو کھری کھری سنا دیں

کراچی (شوبز ڈیسک) مشہور پاکستانی انفلوئینسر، ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی بلاگر کرن اشفاق نے سوشل میڈیا پر اداکار عمران اشرف سے اپنی طلاق اور نجی معاملات پر سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی نے مجھے جال میں پھنسایا، سابق شوہر عادل خان کا الزام

”پاکستان ٹائم”کے مطابق اداکارہ کرن اشفاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز سوال جواب کا سیشن رکھا جہاں ان کے ہزاروں فالوورز نے ان پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔ایک اور صارف کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ طلاق کے بعد آپ ہنسیں یا روئیں دونوں صورتوں میں عورت کو باتیں سننا ہی پڑتی ہیں۔ کرن اشفاق سے ایک صارف نے سوال پوچھا کہ آپ طلاق لینا چاہتی تھیں؟۔ جس پر کرن سیخ پا ہوگئیں، اداکارہ کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جی میرا بچپن سے خواب تھا کہ میں بڑی ہوکر طلاق یافتہ بنوں، آپ کا دماغ ٹھیک ہے بہن؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں